مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپوٹنک نے گارڈین اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان مختلف مسائلمیں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
اخبار کے مطابق دونوں کے درمیان اہم مسائل جیسے یمن جنگ کے بارے میں شدید اختلافات ہیں ۔ خاشقجی کے قتل کی وجہ سے بھی باپ اور بیٹے میں مزید اختلاف پیدا ہوگئے ہیں۔ ولیعہد محمد بن سلمان نے مصر سے واپسی پر شاہ سلمان کا استقبال نہیں کیا اور باپ کی عدم موجودگی میں حکام کا بڑے پیمانے پر عزل و نصب کیا۔ سعودی بادشاہ اور ولیعہد دونوں کے درمیان الجزائر اور سوڈان کے بارے میں بھی شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ